پاک بھارت میچ سے قبل کوہلی کی اہم پریس کانفرنس

پاک بھارت میچ سے قبل کوہلی کی اہم پریس کانفرنس

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ کل موسم اور پچ کی صورتحال دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ کون سے گیارہ کھلاڑی کھلانےہیں ۔

پاک بھارت میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس جس ورائٹی کے اسپنرز موجود ہیں ان پر جارحانہ بلے بازی کرنا کسی بھی کھلاڑی کے لئے مشکل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل کی پچ دیکھ کر ہی اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ دو اسپنرز کے ساتھ جانا ہے یا تمام تیز گیند باز کھلانے ہیں۔

زخمی ہونے کے باعث شیکھر دھون کی عدم دستیابی پر وہ پریشان دکھائی نہیں دیئے، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا  کہ ہماری ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو دھون کی جگہ لے سکتے ہیں، ان کے زخمی ہونے کا دکھ ضرور ہے کیونکہ وہ ایک میچ جتانے والے کھلاڑی ہیں۔

پاکستان کی ٹیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ان کے پاس بہت باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں تاہم ہم اگر اچھا کھیلتے ہیں تو پھر بحیثیت ٹیم بہت اچھا کھیلتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ میچ ہمارے لئے عام میچز کی طرح ہی ہوتا ہے، کوئی میچ باقیوں سے زیادہ یا کم اہم نہیں ہوتا۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ دونوں ممالک کے شائقین اس میچ کو لے کر بہت جذباتی ہوتے ہیں تاہم بحیثیت کھلاڑی ہم لوگ جذباتی ہو کر نہیں کھیلتے، ہماری سوچ شائقین سے مختلف ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں