جب شوکت یوسفزئی کو ’بلی‘ بنادیا گیا۔۔۔


پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم نے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کو ’بلی‘ بنادیا۔

ہم نیوز کے مطابق شوکت یوسفزئی کی پریس کانفرنس کے دوران اہلکار موبائل سے ’کیٹ فلٹر‘ ہٹانا بھول گیا۔

سوشل میڈیا انچارج نے غفلت کے مرتکب اہلکار کو معطل کردیا۔ لائیو اسٹریم میں شوکت یوسفزئی اور محکمہ اطلاعات کے افسر کے سر پر بلی کے مارکس لہراتے رہے۔

پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیل بہت متحرک ہے اور صحافیوں اور سیاستدانوں سمیت دیگر شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے افراد عموماً ان کے غیرمہذب رویے کی شکایت کرتے رہتے ہیں۔

اس بار پی ٹی آئی ٹیم غلطی سے اپنے ہی رہنما کو نشانہ بنا بیٹھی ہے، یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں اور تحریک انصاف کے مخالفین کو اس کا مذاق اڑانے کا موقع مل گیا۔


متعلقہ خبریں