ناٹنگھم: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ ورلڈکپ 2019 کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان کا مقابلہ بھرپور قوت اور حاضر دماغی سے کریں گے۔
کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف میچ میں بھارت کی ٹیم اپنی بہترین کارکردگی دکھائے گی، ہم ایک پلان کے مطابق حریف کا مقابلہ کریں گے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم اتنے بڑے میچ میں پرسکون انداز اور اطمینان سے کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو ہرانے کے لیے پاکستان میں دم نہیں
قبل ازیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپن گیند باز ہر بھجن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈکپ2019 میں بھارت کو نہیں ہرا سکتا۔
انہوں نے سرفراز کی کپتانی میں کھیلنے والی ٹیم کو ناتجربہ کار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی میں پاکستان کی ٹیم کو شکست دینا مشکل تھا لیکن موجودہ اسکواڈ کو بھارت10 میں سے نو میچ ہرا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے شکست کھانے کا خوف ہوگا کیوں کہ کھلاڑی جانتے ہیں کہ پاکستان سے ہارنے کے بعد بھارت میں کیا ہوتا ہے۔ عوام صرف یہ یاد رکھتے ہیں کہ پاک بھارت میچ میں کیا ہوا، اگر پاکستان جیتتا ہے تو یہ ہمارے لیے بہت برا ہوگا۔