لاہور بار نے ہڑتال کی کال  سے لاتعلقی کا اعلان کردیا


لاہور بار ایسوسی ایشن نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پرپاکستان بار کونسل کی  احتجاج اور ہڑتال کی کال  سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریفرنس سے متعلق جنرل باڈی کا اجلاس  ایوانعدل بار روم میں منعقد کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت لاہور بار کے صدر عاصم چیمہ  نے کی۔

لاہور بار نے 14جون کو  ہڑتال اور احتجاج کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے اعلان کیا کہ لاہور بار کل چودہ جون کو ہڑتال اور احتجاج کا حصہ نہیں بنے گی۔

صدر لاہور ہائیکورٹ بار عاصم چیمہ نے کہا کہ ملک میں احتساب کا عمل جاری ہے قانون سب کے لیے برابر ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسی کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل پر اعتماد ہے وہ قانون کے مطابق فیصلہ کریگی۔

انہوں نے کہا کہ وہ سپریم جوڈیشل کونسل کو مانتے ہیں اور ان کے فیصلوں کو بھی تسلیم کرتے ہیں۔جس پر بھی الزام ہے اس کو سامنا کرنا چاہیے۔

صدر لاہور بار نے کہا ہم کرپٹ عناصر کا ساتھ نہیں دینگے،امید ہے لاہور ہائیکورٹ باربھی کرپٹ عناصر کے ساتھ نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیے:’ اگر ججز کو فارغ کیا گیا تو 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے‘

عاصم چیمہ نے کہا ساڑھے تین سو ججز کیخلاف ریفرنسز زیر التواء ہیں۔ہم۔مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام  ججز کیخلاف ریفرنس پر سپریم جوڈیشل کونسل جلد فیصلہ کرے۔


متعلقہ خبریں