مالی: دہشتگردوں کے حملے میں95 افراد ہلاک

فائل فوٹو


بماکو: مغربی افریقہ کے ملک مالی کے ایک گاؤں ڈوگون میں دہشتگردوں نے حملہ کر کے 95 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

میئر نے  بین الاقوامی میڈیا کو بتایا کہ حملہ آوروں نے پہلے گاؤں کو آگ لگائی اور بعد ازاں جان بچانے کے لیے بھاگنے والے افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔

حکام نے 95 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم 19 افراد لاپتہ ہونے کی اطلاعات بھی وصول ہو رہی ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق 3:00 گاؤں کو نذر آتش کیا گیا اور جاں بحق افراد کی نعشیں جلی ہوئی تھی۔

حملہ آوروں کے بابت کوئی بھی معلومات سامنے نہیں آسکیں لیکن مذکورہ علاقے میں ڈوگون اور فولانی گروہ پانی اور زمین کے تنازعے پر جھگڑتے رہتے ہیں۔

ڈوگون گروہ کے مطابق فولانی قبیلے کے جہادیوں کے ساتھ روابط ہیں جب کہ فولانیوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے خونخوار کارروائیوں کے لیے ڈوگون قبیلے کے افراد پر مشتمل ایک جنگجو گروہ بنا رکھا ہے۔

رواں برس کے آغاز میں فولانی گروہ کے 150 افراد کو ہلاک کردیا گیا تھا جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جس کے بعد حکومت نے فوج کے اعلیٰ افسران کو ملازمت سے ہٹا دیا تھا۔


متعلقہ خبریں