نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دو وکٹوں سے شکست دے دی


عالمی کپ 2019 کے نوویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دو وکٹوں سے ہرا دیا۔

نیوزی لینڈ نے 245 رنز کا ہدف 47.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49.2 اوورز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ شکیب الحسن 68 گیندوں پر 64 رنز بنائے جبکہ باقی کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نے سب سے زیادہ چار وکٹیں لیں، انہوں نے 9.2 اوورز میں 47 رنز دیے۔

اوول لندن میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش کی قیادت مشرفی مرتضی کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کے ہاتھوں میں ہے۔

ٹاس ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے کپتان نے کہا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی ہی کرتے، کوشش کریں گے کہ کریز پر جم کر کھیلیں اور نیوزی لینڈ کو بڑا ہدف دیں۔

اس موقع پر کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ پچ تروتازہ لگ رہی ہے جس پر ہم گیند بازی کریں گے، سری لنکا کے خلاف ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا امید ہے ٹیم اسی کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھے گی۔

نیوزی لینڈ کی پلینگ الیون میں کپتان کین ولیمسن کے علاوہ مارٹن گپٹل، کولن منرو، روز ٹیلر، ٹام لیتھم، جمی نیشم، گرینڈ ہوم، سینٹنر، ہینری، فرگوسن اور بولٹ شامل ہیں۔

بنگلہ دیش میں تمیم اقبال، شومیا سرکار، شکیب الحسن،مشفیق الرحیم، محمد متھن ، محمدواللہ، مصدق حسین، مہدی حسن ،محمد سیف الدین اور مستفیض الرحمن شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں