سعودی عرب میں عید کا چاند نظر آ گیا



ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر کل 4 جون کو ہو گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا جہاں مذہبی جوش و جذبے سے 4 جون کو عید منائی جائے گی تاہم دیگر عرب ممالک میں رویت کمیٹیز کے اجلاس جاری ہیں۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ چاند نظر آنے کی صورت میں مقامی عدالتوں کو رپورٹ کریں۔

عرب میڈیا کے مطابق جاپان، ملائیشیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں عید کا چاند نظر نہیں آیا جہاں اب پانچ جون کو عید الفطر منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں عید الفطر پر ہم ٹی وی پیش کرے گا رنگا رنگ خصوصی نشریات 

پاکستان میں اس سال پہلی دفعہ ٹیکنالوجی کی مدد سے عید الفطر کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عیدالفطر 5 جون کا منانے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم رویت ہلال کمیٹی نے چاند دیکھ کر ہی عید منانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں سائنسدانوں کی مدد سے چاند دیکھنے کی ویب سائٹ کے ساتھ ایپلیکیشن بھی بنائی جا چکی ہے۔ جس پر ہر پاکستانی چاند کی صورتحال کے بارے میں جان سکے گا۔


متعلقہ خبریں