قلعہ سیف اللہ :ٹریفک حادثے میں 14افراد جاں بحق 7زخمی

قلعہ سیف اللہ :ٹریفک حادثے میں 14افراد جاں بحق 7زخمی

بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ  میں ٹریفک کے ایک حادثے میں 14  افراد جا ں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے  ہیں جنہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیاہے،حادثہ ویگن اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

بلوچستان پولیس کے مطابق قلعہ سیف للہ  میں علی خیل کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم  گزشتہ رات ہوا۔ مسافر وین کوئٹہ سے ژوب جارہی تھی جو مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی۔

جانبحق افراد میں چار بچے اور ایک خاتون شامل ہے ۔حادثے میں جانبحق افراد میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل ہیں ۔ بدقسمت خاندان کے افراد عید منانے کے لیے افطار کے بعد آبائی علاقے ژوب روانہ ہوئےتھے کہ قلعہ سیف اللہ کے علی خیل کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد امادی ٹیموں نے جائے  وقوعہ پر پہنچ کر ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کیں جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ روانہ کردیاگیا۔

وزیراعلیٰ جام کمال خان نے قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے قلعہ سیف اللہ کے ضلعی انظامیہ کو ٹریفک حادثے کے متاثرین کی بھرپور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

جام کمال خان نے کہا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر سیکریٹری صحت حافذ ماجد خود صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے:جامشورو کشتی حادثہ: آٹھ افراد کی نعشیں برآمد، آپریشن مکمل

اس مقصد کے لیے سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں زخمیوں کے فوری علاج معالجہ  شروع کردیا گیاہے ۔ سرجن و دیگر ڈاکٹراور طبی عملہ کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا جبکہ آپریشن تھیٹرز کو فوری طور پر تیارکیا گیا۔


متعلقہ خبریں