سٹیزن پورٹل: وزیراعظم نے ’جھوٹی رپورٹس‘ پر نوٹس لے لیا

سٹیزن پورٹل: وزیراعظم نے ’جھوٹی رپورٹس‘ پر نوٹس لے لیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کے حل کی جھوٹی رپورٹس پر نوٹس لے لیا۔ انہوں نے شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسران کے خلاف تحقیقات کا بھی حکم دے دیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سٹیزن پورٹل پر آنے والی شکایات کو سنجیدہ نہیں لیا۔

سٹیزن پورٹل: وزیراعظم کا خارج شدہ شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

ڈی جی ایف آئی اے کو بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے حکام نے شہریوں کے مسائل حل کیے بغیر شکایات بند کیں۔ اس ضمن میں برتی جانے والی غفلت کے متعلق لکھا گیا ہے کہ ایف آئی اے حکام نے شکایات پر شہریوں سے کوئی رابطہ تک نہیں کیا۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے خلاف تین شکایات پر باقاعدہ انکوائری کی ضرورت ہے جب کہ چھ شکایات پر فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کرائی جائے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے واضح کیا ہے کہ ایف آئی اے کا شکایات حل کرنے کا طریقہ وزیراعظم کے آٹھ جنوری 2019 کے حکمنامے کی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان سیٹزن پورٹل گوگل پلے اسٹور کی بہترین ایپلیکیشنز میں شامل

ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ چھ شکایات کی روشنی میں انکوائری رپورٹ 21 روز کے اندر جمع کرائی جائے۔

ہم نیوز کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر سائبر کرائم کے خلاف پی ایم ڈیلیوری یونٹ کی جائزہ رپورٹ پر 14 دن میں وضاحت پیش کی جائے۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں ڈی جی ایف آئی اے کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ ڈائریکٹر سائبر کرائم کے ڈیش بورڈ پر پڑی تمام شکایات کا دوبارہ جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے۔


متعلقہ خبریں