نیوزی لینڈ نے لنکا ڈھا دی، 10 وکٹوں سے فتحیاب

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

لندن: ورلڈ کپ 2019 کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 16 ویں اوور میں 137 رنز کا ہدف حاصل کر کے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

کیویز کی طرف سے سلامی بلے باز مارٹن گوپٹل نے 73 اور کولن مونرو نے 58 رنز بناکر ٹیم کو فتحیاب کیا۔

اس سے قبل کیویز کی تباہ کن گیند بازی نے سری لنکا کے بلے بازوں کو بے بس کر دیا اور سری لنکا کی تمام ٹیم 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور محض 29ویں اوور میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کے گیند باز میٹ ہنری تین وکٹیں جبکہ فریگوسن نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

سری لنکا کے چار کھلاڑی 10 سے کم سکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ سب سے زیادہ اسکور50 رنز کورانتنے نے بنائے۔

نیوزی لینڈ کو پہلے ہی اوور میں اس وقت بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب سری لنکا کے اوپنر بلے باز تھرمنے چار رنز اسکور کر کے میٹ ہنری کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد سری لنکن بلے باز سنبھلے مگر میٹ ہنری کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے زیادہ دیر ٹک نہ سکے اور انہوں نے پہلے کوشال پریرا پھر مینڈس کو آؤٹ کیا۔

ٹاس

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے تیسرے روز پہلا میچ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کارڈف کے میدان میں کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی کپتانی کین ولیمسن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل، کولن منرو، روز ٹیلر، ٹام لیتھم ، جمی نیشم، کولن دی گرینڈھوم، میچل سینٹنر، مارک ہنری، فریگوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

سری لنکا کی گیارہ رکنی ٹیم میں کپتان کورانتنے، تھرمنے، پریرا، مینڈس، اینجلیو مینڈس، ڈی سلوا، جیون مینڈس، پریرا، اوڈانا، لکمل اور لاستھ ملنگا شامل ہیں

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں اب تک ورلڈ کپ مقابلوں میں 10 مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں جس میں سری لنکا کا پلڑا بھاری ہے۔ سری لنکا نے چھ جبکہ کیویز نے چار مقابلے جیتے ہیں، تاہم اس ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کا پلڑا سری لنگا سے نسبتاً بھاری ہے۔

نیوزی لینڈ کی کپتانی کین ولیمسن کر رہے ہیں اور ان کی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں روس ٹیلر، بولٹ اور ساؤتھی شامل ہیں۔ سری لنکا کی کپتانی کورانتنے کر رہے ہیں اور ان کی ٹیم میں لستھ ملنگا اور اینجلیو میتھیوز جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ورلڈ کپ: سابق کپتان کی پہلی پیش گوئی درست نکلی

آج کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں برسٹل کے میدان میں پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 5 بجے مدمقابل ہوں گی۔

 


متعلقہ خبریں