سیکریٹری فوڈ سندھ آٹے کے بھاؤ اور ڈائریکٹر فوڈ گندم کی اقسام سے لاعلم

عدالت کا سندھ حکومت کو پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری نوکریاں دینے کا حکم

کراچی :گوداموں سے گندم چوری کے معاملے کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران سیکریٹری فوڈ سندھ آٹے کا بھاؤ نہ بتاسکے اور  ڈائریکٹر فوڈ گندم کی چار اقسام کے ناموں سےلاعلم نکلے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر فوڈ حسن زیدی کو کمرہ عدالت سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں  سندھ کےگوداموں سے گندم چوری کے معاملے کی سماعت کے  دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب چیف جسٹس  کےاستفسار پر سیکریٹری فوڈ سندھ ہارون اخترآٹے کا بھاؤ تک  نہ بتاسکے۔

چیف جسٹس  سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو آٹے کے بھاؤ کا کیا معلوم ہوگا؟ یہ تو غریبوں کا سر درد ہے۔

اس کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ  کے دریافت کرنے پر ڈائریکٹر فوڈ حسن زیدی گندم کی چار اقسام کے نام بتانے میں بھی ناکام رہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ حسن زیدی کو کس قابلیت پر ڈائریکٹر فوڈ سندھ لگایا گیا؟ لگتا ہے یہ بھی کسی کی آنکھوں کا تارا ہوں گے۔انہیں عوام کی نہیں کسی اور کی خدمت کے لئے لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:سندھ ہائیکورٹ نے پولیس ایکٹ 2019 طلب کرلیا

چیف جسٹس  سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر فوڈ حسن زیدی کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔


متعلقہ خبریں