وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب روانہ

فوٹو: فائل


وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی  اسلامی ممالک کی تنظیم  آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز (او آئی سی)کی  وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔

سعودی عرب روانگی سے قبل  ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں جہاں  او آئی سی سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اجلاس اس لیے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کہ اس اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک نیا امن منصوبہ جس کا تذکرہ ہو رہا ہے اس پر بات چیت ہوگی، ایران کی صورتحال ،جس میں کشیدگی اور تناؤ بڑھ رہا ہے اس حوالے سے بھی گفتگو کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں اپنا نکتہ نظر پیش کریگا۔ اس کے علاوہ سائیڈ لائنز پر میری ملاقاتیں کچھ وزرائے خارجہ کے ساتھ بھی طے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے بھی انکی ملاقات ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ  سمٹ لیول میٹنگ کے لئے وزیر اعظم بھی تشریف لے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:او آئی سی، پاکستان ڈپٹی چیئرمین منتخب

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق کشمیر رابطہ گروپ کا اجلاس بھی متوقع ہے جس میں گروپ کے ممبران اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

یاد رہے رواں سال مارچ کے دوسرے ہفتے میں  پاکستان نے اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) میں پارلیمانی یونین کی جنرل باڈی میں ڈپٹی چیئرمین کی نشست حاصل کر لی تھی۔

پاکستان کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین کی نشست میں کامیابی کے بعد پاکستان میں خواتین کی نمائندہ اور رکن قومی اسمبلی نورین فاروق کو آٹھویں ویمن پارلیمنٹیرین کانفرنس میں نائب صدر منتخب کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش کے شہر رباط میں جاری چار روزہ کانفرنس کے پہلے روز پاکستان اسلام تعاون تنظیم کی پارلیمانی یونین کی جنرل باڈی کا ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوا۔ کانفرنس میں پاکستان کے 4 رکنی وفد کی قیادت کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام کر رہے ہیں جب کہ دیگر اراکین میں احسن اقبال، قاسم نون اور نورین فاروق شامل  ہوئے۔

واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کی پارلیمانی یونین تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمنٹس پر مشتمل ہوتی ہے، اس کا قیام 1999 میں ایران میں عمل میں آیا تھا جب اس کا صدر دفتر تہران میں واقع تھا۔


متعلقہ خبریں