لاہور: سابق کپتان یونس خان اور مصباح الحق کے بعد سابق مڈل آرڈر بلے باز محمد یوسف نے بھی انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا۔
ہم نیوز کے مطابق محمد یوسف کے ساتھ ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے بات چیت کا آغاز کیا جو کئی روز تک چلتی رہی۔
مزید پڑھیں: بمرہ کی نو بال اور فخر کی سنچری
ذرائع کے مطابق مدثر نذر خود بھی محمد یوسف کی خدمات حاصل کرنےکے خواہش مند تھے تاہم پی سی بی کے سابق کپتان کے ساتھ معاملات طے نہیں پا سکے۔
رواں ماہ کے آغاز میں یونس خان نے انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ سے انکار کیا تھا۔
اس کے بعد سے پی سی بی اس عہدے کے لیے نئے امیدوار کی تلاش میں ہے تاہم ابھی تک اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔