فرانس کے دوسرے بڑے شہر میں دھماکہ


پیرس: فرانس کے دوسرے بڑے شہر لیون میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی حکام کے مطابق یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب ہوا۔

فرانسیسی پولیس ایک مبینہ سوٹ کیس بمبار کو تلاش کررہی ہے جسے دھماکے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر دیکھا گیا تھا۔

شہر کے میئر ڈینس برولیکر کے مطابق ملزم ایک بیکری کے سامنے سوٹ کیس چھوڑ کر چلا گیا جس کے کچھ دیر بعد وہاں دھماکہ ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی کی بھی جان خطرے میں نہیں۔


متعلقہ خبریں