پولینڈ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون پولیس اہلکار نے ایک ساتھ چھ بچوں کو جنم دیا ہے اور وزیراعظم نے بھی اس ماں کو مبارک باد دی ہے۔
اسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق 4.7 ارب کیسز میں سے صرف ایک کیس میں ایسا ہوتا ہے۔
سوموار کے روز خاتون پولیس اہلکار کے ہاں ایک ساتھ چھ بچوں کی پیدائش ہوئی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام بچے صحتمند ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ماں کی عمر 30 سال ہے۔ سی سیکشن کی مدد سے چار لڑکیوں اور دو لڑکوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ہر بچے کا وزن تقریباََ دو کلو گرام ہے۔ ایک ساتھ چھ بچوں کی پیدائش کوئی بڑی بات نہیں تاہم پولینڈ میں ایسا پہلی بار ہوا۔