ہالی ووڈ اسٹار آرنلڈ شوازنیگر نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں علم نہیں تھا کہ کسی نے ان کی پیٹھ پر فلائنگ کک رسید کی ہے، وہ اسے ہجوم کی طرف سے ملنے والا دھکا سمجھے، ویڈیو دیکھنے کے بعد انہیں حقیقت کا علم ہوا۔
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس احمق مداح نے ان کے سنیپ چیٹ کے دوران یہ حرکت نہیں کی۔
Thanks for your concerns, but there is nothing to worry about. I thought I was just jostled by the crowd, which happens a lot. I only realized I was kicked when I saw the video like all of you. I’m just glad the idiot didn’t interrupt my Snapchat.
— Arnold (@Schwarzenegger) May 18, 2019
اس سے قبل انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ اگر وہ فلائنگ کک والی ویڈیو شیئر کرنا بھی چاہتے ہیں تو کم از کم اسے دھندلا کر دیں اور ایسی ویڈیو منتخب کریں جس میں حملہ کرنے والے کو شہرت نہ مل سکے۔
And if you have to share the video (I get it), pick a blurry one without whatever he was yelling so he doesn’t get the spotlight.
By the way… block or charge? pic.twitter.com/TEmFRCZPEA
— Arnold (@Schwarzenegger) May 18, 2019
یاد رہے کہ گزشتہ روز 18 اپریل کو کیلیفورنیا کے سابق گورنر جوہانسبرگ میں ایک تقریب کا حصہ تھے جہاں ان کے ایک مداح نے پیچھے سے آ کر انہیں ایک فلائنگ کک مار دی جس کے باعث وہ لڑکھڑا گئے تاہم زمین پر نہ گرے۔
حملہ آور ان کے سیکیورٹی حصار کر توڑنے میں تو کامیاب ہو گیا لیکن کک مارنے کے بعد زمین پر گر گیا اور اسے آرنلڈ شوازینگر کی محافظوں نے فوری طور پر اپنی گرفت میں لے لیا۔
انہوں نے واقعہ کے بعد بھی تقریب میں اپنی شرکت جاری رکھی، بعد ازاں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ حملہ کرنے والے شخص کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ درج نہیں کرانا چاہتے۔
جوہانسبرگ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ماضی میں بھی اس قسم کے واقعات کا حصہ بنتا رہا ہے۔