سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافہ

سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی

فوٹو: فائل


کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونا 70 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونا 600 روپے مہنگا ہوگیا ہے اور اس کی قیمت 60 ہزار 614 روپے ہوگئی ہے۔

تین روز قبل صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک ہی روز میں 1300 روپے اوپر چلی گئی ہے، سونے کی دس گرام قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

کراچی کی صرافہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر فی تولہ سونے کی قیمت 1300 اضافے کے بعد 70 ہزار500  روپے رہی، ہفتے کے روز کاروبار کے اختتام پر دس گرام سونے کی قیمت 60 ہزار4 سو42 روپے رہی۔ گزتشہ ہفتے سونے کی قیمت میں کم سے کم تین بار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ

جمعرات کے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور دس گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے اضافے سے 58،300 روپے ہوگئی تھی۔ گزشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں کم سے کم 1800 روپے اضافہ ہوا تھا۔

پاکستان کی تاریخ میں سونے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 72 ہزار 200 روپے رہی ہے جو مئی 2019 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں