پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ

فوٹو: فائل


نیب راولپنڈی میں جعلی اکائونٹس کیس تحقیقات جاری ہیں۔ملک میں  پراپرٹی ٹائیکون سمجھے جانے والے  ملک ریاض کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ ہونے لگا ہے۔ نیب راولپنڈی نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کو 15 مئی کو طلب کرلیا ہے۔

نیب ذرائع نے ہم نیوز کو بتایاہے کہ نیب راولپنڈی کی طرف سے ملک ریاض کے بیٹے علی ملک کوبھی  16 مئی کو طلب کر لیا گیاہے۔

ملک ریاض اور علی ملک سے جوائنٹ وینچر اوپل 255 کیس سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔ بحریہ ٹاون کی جانب سے کروڑوں روپے کی ادائگیوں سے متعلق  بھی تفتیش ہوگی۔

یاد رہے گزشتہ ماہ کی 10تاریخ کو قومی احتساب بیورو (نیب) ہیڈ کوارٹرز کو بحریہ ٹاؤن کے مالک کے خلاف دوسرا ریفرنس موصول ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق زمینوں پرغیر قانونی قبضے کے معاملے پر بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض پر قانون کی پکڑ مزید سخت ہوگئی ہے۔ نیب کو موصول ریفرنس میں الزام عائد کیا گیاکہ ملک ریاض نے شاملات دیہہ کے رقبے پر قبضہ کرکے بحریہ گالف سٹی منصوبہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض، زین ملک کو طلب کر لیا

ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا کہ  زمین کی الاٹمنٹ بھی غیر قانونی طور پر کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب راولپنڈی نے ملک ریاض کے خلاف بحریہ گالف سٹی ریفرنس نیب ہیڈ کوارٹرز کو بھجوا دیا ہے تاہم ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

ریفرنس میں ملک ریاض کے بیٹے علی ملک کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

نیب راولپنڈی نے ملک ریاض کے خلاف پہلا ریفرنس تخت پڑی کیس میں تیار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:نیب کو ملک ریاض کیخلاف دوسرا ریفرنس موصول


متعلقہ خبریں