نامور فٹبالر ڈیوڈ بیکھم 6 ماہ گاڑی نہیں چلا سکیں گے

سابق انگلش اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکہم 6ماہ گاڑی نہیں چلا سکیں گے

لندن:سابق انگلش اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکھم 6 ماہ گاڑی نہیں چلا سکیں گے۔ لندن کی مقامی عدالت نے ڈیوڈ بیکھم پر  گاڑی چلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

سابق اسٹار فٹبالر گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کررہے تھے جس کے باعث انہیں 6 ماہ ڈرائیونگ کی پابندی کا سامنا کرنا ہوگا۔

عدالت کی جانب سے ڈیوڈ بیکھم پر  750 پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیاہے ۔ یہی نہیں انہیں  100 پاؤنڈ استغاثہ کی فیس اور 75 پاؤنڈ سرچارج فیس  بھی ادا کرناہوگی۔

44 سالہ ڈیوڈ بیکھم نے لندن میں عوام کی جانب سے نشاندہی کرنے پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا تھا۔

جنوبی لندن کے بروم لے مجسٹریٹ کورٹ نے فٹبالر کے لائسنس پر 6 ماہ کی پینالٹی پوائنٹس عائد کیے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل گزشتہ برس  برازیل کی مقامی عدالت نے سابق معروف فٹبالر رونالڈینو اور ان کے بھائی رابرٹ اسیس کا پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جج نیوٹن فیبریکو نے جمعے کی شب پبلک پراسیکیوٹر کی درخواست پر دونوں بھائیوں کا پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دیا۔

رونالڈینو اور ان کے بھائی پر 2015 میں ایک عدالتی حکم کے تحت عائد کیا گیا جرمانہ ادا نہ کرنے کا الزام تھا۔

رونالڈینو اور رابرٹ پر 2015 میں عدالت نے 23 لاکھ امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا، یہ جرمانہ ثقافتی ورثہ کی زمین پرغیر قانونی فشنگ پلیٹ فارم بنانے پرعائد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:معروف فٹبالر رونالڈینو کا پاسپورٹ ضبط


متعلقہ خبریں