آپ نے آج تک ہائی وے یا موٹر وے تو سنا ہوگا لیکن لفظ ‘الیکٹرک ہائی وے’ شاید ہی سنا ہوگا، اگر نہیں سنا تو آج ہم آپ کو بتاتے ہیں الیکٹرک ہائی وے کے بارے میں کیونکہ اب جرمنی میں سفر ہوگا الیکٹرک ہائی وے پر جس کا آزمائشی افتتاح کر دیا گیا ہے۔
جرمنی نے اپنا پہلا الیکٹرک ہائی وے آزمائشی طور پر کھول دیا ہے جو اس پر چلنے والے ٹرکوں کو چارجنگ کی سہولت بھی دے گا۔
فرینکفرٹ کے قریب بننے والے چھ اعشاریہ دو میل طویل ہائی وے کے ایک ٹریک پر اوور ہیڈ کیبلز کا جال بچھایا گیا ہے اور یہی ٹرکوں کو دوران سفر چارج کرتا ہے۔ اس ہائی وے کو ایندھن کے متبادل طور پر ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا میں 5 جی نیٹ ورک کا آغاز
دنیا بھر میں ماہرین ایندھن کے متبادل ذرائع تلاش کرنے میں مصروف ہیں جو نہ صرف اخراجات کم کرنے کا سبب بنے گا وہیں آلودگی میں بھی کمی لائے گا۔
جرمنی میں بھی اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک کے پہلے الیکٹرک ہائی وے کو آزمائشی طور پر کھول دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق 60 ملین پاؤنڈ کے اس پراجیکٹ کے ذریعے ایک ٹرک 62 ہزار میل کا سفر طے کرکے ایک لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز کی بچت کر سکے گا۔