رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا


کراچی: رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

گزشتہ روز رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے دوران چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ پہلا روزہ سات مئی کو ہوگا۔

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر کی مساجد میں تراویح کا خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ مختلف شہروں کے بازاروں میں سحری اور افطاری کے حوالے سے خرید و فروخت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی کہ پاکستان میں پہلا روزہ منگل کا ہوگا۔

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پہلا روزہ آج رکھا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کے آغاز پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک الله تعالی کی رضا، خوشنودی اور رحمتیں سمیٹنے کا نادر موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان میں کیا کھائیں؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ اہل وطن سحر، افطار اور تراویح میں ملک و قوم کی سلامتی، امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کریں۔


متعلقہ خبریں