اڑتا ڈریگن، جدید ٹیکنالوجی کی حیران کن تخلیق


سیول: جنوبی کوریا کے اسٹیڈیم میں تماشائی اس وقت ششدر رہ گئے جب اوپر ایک جیتا جاگتا ڈریگن اڑتا دکھائی دیا۔

یہ دراصل فائیو جی ٹیکنالوجی کا شاندار مظاہرہ تھا جس کے ذریعے اسٹیڈیم کے اوپر محو پرواز ڈریگن کا حقیقت سے قریب تر منظر تخلیق کیا گیا اور جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

جنوبی کوریا میں گزشتہ ماہ دنیا کے پہلے فائیو جی نیٹ ورک کا افتتاح کیا گیا تھا، اس نیٹ ورک کے ذریعے صارفین کو تیز ترین وائر لیس ٹیکنالوجی کی سہولت دی جائے گی۔

جنوبی کوریا میں 5 جی نیٹ ورک کا آغاز

اس ٹیکنالوجی کا افتتاح ملک کی تین بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے چار اپریل کو رات 11 بجے کیا گیا تھا۔

واضح رہے اس سے قبل چین امریکہ اور جاپان کی جانب سے کوشش کی جارہی تھی کہ فائیو جی سروس حاصل کرکے دنیا کا پہلا ملک بن جایا جائے لیکن وہ ایسا کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور جنوبی کوریا دنیا کا پہلا فائیو جی ٹیکنالوجی کا حامل ملک بن گیا۔

جنوبی کوریا کی ٹیلی کام کمپنی نے بتایا کہ شروع میں فائیو جی سروسز صرف چھ معروف شخصیات کو فراہم کی گئی، ان میں پاپ بینڈ ایگزو کے دو ارکان اور اولمپک آئس اسکیٹنگ کے مشہور کھلاڑی کم یونا شامل تھے۔


متعلقہ خبریں