کراچی: صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ ہم ٹی وی کا مقصد پاکستان کی نوجوان لڑکیوں کو معاشرے کا اہم فرد بنانا ہے۔
کراچی میں خواتین کو اپنے دفاع کی تربیت دے کر مضبوط اور بااختیار بنانے کے لیے تربیتی کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطانہ صدیقی نے کہا کہ وہ ان والدین کو سلام پیش کرتی ہیں جو اپنی بچیوں پر اعتماد کر کے انہیں فیلڈ میں بھیجتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ملک کی بہتری کے لیے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، سلطانہ صدیقی
انہوں نے کہا کہ خواتین کو آگے بڑھنے کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہونا چاہے تاکہ آپ جہاں بھی جائیں تو آپ کو یقین ہو کہ آپ سب کچھ کر سکتی ہیں کیونکہ آپ مضبوط رہیں گی تو پھر آپ ہر چیز کر سکتی ہیں۔
صدر ہم نیٹ ورک نے کہا کہ جب تک آپ کو خود پر یقین نہیں ہو تو کوئی آپ سے زیادتی نہیں کر سکتا۔ میں جب آپ کی عمر کی تھی تو بہت پر جوش تھی کہ میں ہر چیز کر سکتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے مختلف علاقوں سے لڑکیاں یہاں دفاعی تربیت لینے آئی ہیں۔ میرا اور ہم ٹی وی مقصد لڑکیوں کو ہر شعبہ میں آگے بڑھانا ہے۔
اس سے قبل 27 اپریل کو اسلام آباد میں ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کے لیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ نیک کام کرنا ایک جہاد ہوتا ہے اور ہر شخص اپنی جگہ پر جہاد کر سکتا ہے۔