اوکاڑہ: جیب خرچ نہ ملنے کا غصہ، بچے کمائی کرنے پیدل ہی لاہور چل پڑے


لاہور :والدین سے پیسے نہ ملنے کا غصہ ایسا آیا کہ  ننھے  بچے کمائی کرنے اوکاڑہ سے پیدل ہی لاہور چل پڑے۔ موٹروے پولیس نے بچوں کو اکیلے چلتے دیکھا تو انہیں روک کر پوچھ گچھ کی۔ بچوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ کمائی کے لیے لاہور جارہے ہیں۔

موٹروے پولیس کو بچے قومی شاہراہ پر اوکاڑہ کے قریب سے ملے۔موٹروے پولیس کو ملنے والے  چار بچوں میں تین سگے بھائی اور کزن شامل ہے۔ موٹروےپولیس کے مطابق بچوں کی عمریں 6سال سے 10دس کے درمیان ہیں۔

بچوں کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بچے کئی گھنٹوں سے لاپتہ تھے۔ چاروں بچے والد سے پیسے نہ ملنے پیدل ہی لاہور خود کمائی کے لیے جارہے تھے ۔ پولیس نے ایک ہی خاندان کے چاربچوں کو والدین سے ملوا دیا۔

موٹروے پولیس نے بچوں کے والدین سے رابطہ کرکے اس یقین دہانی کے ساتھ انہیں بچے واپس کردیے کہ وہ آئندہ نہ صرف بچوں کے جیب خرچ کا دھیان رکھیں گے بلکہ انکی تعلیم وتربیت پر بھی توجہ دینگے۔

یاد رہے گزشتہ برس موٹروے پولیس نے شہری کے گمشدہ دولاکھ پچاس ہزار روپے لوٹا دیےتھے۔

موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن پر چکری سروس ایریا میں دو لاکھ 50 ہزار روپے گم ہوجانے کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے رقم کی تلاش شروع کی اور جلد ہی رقم برآمد کرلی۔

رقم مل جانے کے بعد موٹر پولیس نے شہری رانا بلال سے رابطہ کیا اور رقم اس کے حوالے کردی ۔ شہری نے گمشدہ رقم ملنے پر موٹر وے پولیس کی فرض شناسی کی تعریف کی اور اس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے:موٹروے پولیس نے شہری کی گمشدہ رقم لوٹا دی


متعلقہ خبریں