سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمٰن کی اہلیہ اور بیٹا حادثے میں جاں بحق


گوجرہ: ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر گوجرہ انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں سابق وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمٰن کی اہلیہ اور بیٹا ولی الرحمٰن جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں بلیغ الرحم کے بیٹے اور بیٹی سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتارئی جارہی ہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی کا خاندان اسلام آباد سے بہاولپور جارہا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب حادثہ، 12 مسافر جاں بحق

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حادثہ میں سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمٰن کی اہلیہ اور ان کے بیٹے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بلیغ الرحمٰن اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدر دی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ زخمی بچوں اور ڈرائیور کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

اس سے قبل اسلام آباد ٹول پلازہ پر مسافر وین کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 12 افراد کے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق حادثہ سرگودھا سے راولپنڈی آنے والی ہائی ایس میں ڈرائیور کی مبینہ غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

ڈرائیور کی مبینہ لاپرواہی کے باعث سرگودھا سے راولپنڈی آنے والی گاڑی ٹول پلازہ کی دیوار سے ٹکرا کر قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کوہستان میں ویگن کو حادثہ، 17 افراد جاں بحق

ترجمان موٹر وے کے مطابق واقعے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گاڑی میں آگ لگنے سے زیادہ نقصان ہوا۔


متعلقہ خبریں