کراچی : ایدھی فاؤنڈیشن کی معطل ٹیلی فون لائن سروس بحال نہ ہوسکی



کراچی :جمعہ کی شام چھ بجے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیلی فون لائن سروس معطل  ہوئی جسے ابھی تک بحال نہیں کیا جا سکا ۔ رابطہ منقطع ہونے سے رضا کاروں کو کام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی سمیت ملک بھرمیں رضاکارانہ سروس فراہم کرنےوالےادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیلی فون لائنزخاموش ہوگئی ہیں۔ جمعہ کی شام پی ٹی سی ایل کےمرمتی کام کی وجہ سےسروس معطل ہوئی جسےکئی گھنٹےگزرنےکےباوجود بحال نہیں کیا جاسکا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے24 گھنٹےسروس میں یومیہ 3 ہزارکےقریب کالزموصول ہوتی ہیں جس میں سے1500 کالزمریضوں اورروڈ حادثات میں متاثرہونےکی صورت میں افراد کوایمبولینس کےذریعےاسپتال منتقلی کیلئےکی جاتی ہیں۔

شہرمیں ایدھی فاؤنڈیشن کےچھوٹےبڑے30 سینٹرزموجود ہیں جوعوام الناس کی فلاح کیلئےکام کررہےہیں۔

مرکزسےرابطہ منقطع ہونےسےشہراوراندرون ملک رضاکاروں کےذریعےشہریوں کی مدد کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:ایدھی ایئرایمبولینس سروس میں ایک اور جہاز کا اضافہ


متعلقہ خبریں