لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر کھلاڑی شاداب خان کے خون میں ہیپاٹائٹس سی کی نشاندہی کے بعد دورہ انگلینڈ کیلئے اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دورہ انگلینڈ کیلئے شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شاداب خان کا میڈیکل ٹیسٹ مثبت آنے پر ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔ یاسر شاہ نے 24 ون ڈے میچز میں 23 وکٹیں لی ہیں۔
قبل ازیں کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایک مختصر کانفرنس میں بتایا کہ شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ میں ہیپاٹائٹس وائرس آیا اور انہیں ایک ماہ مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر نے بتایا کہ شاداب خان کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں ڈاکٹر کی مشاورت کے بعد رکھا جائے گا۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ شاداب کی جگہ ورلڈ کپ میں محمد عامر یا آصف علی کو موقع دیا جاسکتا ہے تاہم فی الحال متبادل کھلاڑی کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
Wrist spinner Shadab Khan has been ruled out of the series against England after tests revealed a virus that will require treatment and rest for, at least, four weeks.
More Details ⬇️ https://t.co/gOvEdoW2b2— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 21, 2019
یا درہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 23 اپریل دورہ انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگی اور شاداب خان کو اس دورے کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ انضمام الحق نے بتایا کہ شاداب خان کا علاج انگلینڈ میں جاری رہے گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر نے بتایا کہ شاداب خان ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے لیکن امید ہے کہ ورلڈکپ کے میگا ایونٹ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔