آئرلینڈ: پرتشدد مظاہروں کی کوریج کرنے والی خاتون صحافی قتل


آئر لینڈ: سول نافرمانی کی جاری تحریک کے دوران پرتشدد مظاہروں کی کوریج کرنے والی معروف خاتون صحافی لیرا مککی کو آئرلینڈ میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق آئرلینڈ کے شہر ’لندن ڈیری‘ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے 29 سالہ خاتون صحافی لیرا مککی کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ جاری سول نافرمانی کی تحریک کے دوران ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی کوریج کررہی تھیں۔

خبررساں اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق ری پبلکن باغیوں سے ہو سکتا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملہ آور اس قدر مشتعل اور جنونی تھے کہ جب خاتون صحافی کی مدد کے لیے ایمبولینس پہنچی تو اس پر پٹرول بم پھینک کر اسے بھی نذر آتش کردیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے لیرا مککی کے قتل کا مقدمہ آئرش ری پبلکن آرمی کے خلاف درج کرلیا ہے۔ پولیس نے اس واقع کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

آئرلینڈ میں بنیادی جھگڑا اس بات کا ہے کہ آئرش ’انتہا پسند‘ لندن ڈیری کو صرف ڈیری کہنا چاہتے ہیں جب کہ دیگر کے خیال میں شہر کو پرانے نام لندن ڈیری سے پکارا جانا زیادہ بہتر ہے۔


متعلقہ خبریں