آسٹریلیا: میلبرن میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ، متعدد زخمی

آسٹریلیا: میلبرن میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ، متعدد زخمی

میلبرن: آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ فائرنگ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں اور نہ ہی فائرنگ کرنے والے کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لٹل چیپل اسٹریٹ میلبرن روڈ کے قریب پیش آیا ہے۔

خبررساں ادارے نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق زخمی افراد کی تعداد تین سے چار ہے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور امدادی اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس ابھی جائے وقوعہ سے ثبوت و شواہد جمع کررہی ہے اور تحقیقات میں مصروف ہے جس کے بعد ہی کچھ کہا جاسکے گا۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کرنے والا سفید فام دہشت گرد آسٹریلوی شہری تھا۔


متعلقہ خبریں