کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دستی بم دھماکوں کے باعث ایک شخص ہلاک اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
عالمی خبررساں ایجنسی نے افغان وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ دو دستی بموں سے دھماکے کیے گئے ہیں۔ دھماکے ڈسٹرکٹ نائن میں کیے گئے اور ان کا نشانہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی تھی۔
افغانستان کی وزارت داخلہ نے پولیس چیف کے حوالے سے کہا ہے کہ دستی بم حملوں میں زخمی ہونے والوں میں تین سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی شامل ہیں۔