امام کعبہ الشیخ عبد اللہ عواد الجہنی اسلام آباد پہنچ گئے


اسلام آباد: امام حرم کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی پانچ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

ائیر پورٹ پر وزارت مذہبی امور سمیت سعودی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے امام کعبہ کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق امام کعبہ سعودی ائیر لائن ایس وی 886 سے پاکستان پہنچے، امام حرم کعبہ کی اسلام آباد آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ امام کعبہ سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔

امام کعبہ آج فیصل مسجد کا دورہ اور نماز جمعہ کی امامت بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ امام کعبہ 13 اپریل کو سعودی سفیر کی دعوت پر علماء و مشائخ سے ملیں گے۔

امام کعبہ 14 اپریل کو پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کریں گے اور 15 اپریل کو پاکستان علماء کونسل کے عشائیہ میں شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں