برطانوی پارلیمنٹ کی بریگزٹ میں 30جون تک تاخیر کی منظوری


لندن: برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ میں 30جون تک توسیع کی منظوری دے دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق قرارداد کے حق میں 420 اور مخالفت میں 110 ووٹ ڈالے گئے۔

مزید پڑھیں: بریگزٹ: برطانوی وزیراعظم کی اپوزیشن کو بات چیت کی پیشکش

تھریسامے نے یورپی یونین سے بریگزٹ میں 30 جون تک توسیع حاصل کرنےکی تجویز پیش کی تھی۔

چھ اپریل کو برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے نے بریگزٹ میں 30 جون تک توسیع کے لیے یورپی یونین کو خط لکھا تھا۔

اس سے قبل برطانوی دارالعوام میں نو ڈیل بریگزٹ کومسترد کرنےکا بل منظور کیا تھا۔

گزشتہ ماہ کے آخر میں برطانوی پارلیمنٹ نے تیسری مرتبہ بریگزٹ ڈیل کو مسترد کرتے ہوئے ڈیل کے حق میں 286 جبکہ اس کی مخالفت میں 344 ووٹ ڈالے ۔

دوسری جانب برطانوی اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربل نے تھریسا مے سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں