نیب نے آصف علی زرداری کے خلاف تین ریفرنسز تیار کر لئے

اسلام آبادہائیکورٹ :آصف زرداری کی 2 ریفرنسز میں بریت کیخلاف نیب کی اپیل پرسماعت آج ہوگی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) نے تین ریفرنسز تیار کر لئے ہیں جو ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد دائر کر دیئے جائیں گے۔

اس ضمن میں ہم نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق نیب نے تحقیقات کے سلسلے میں سابق صدر کو بھی بلایا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ریفرنسز کی تیاری کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیراعظم یوسف رضا  گیلانی اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو بھی بلایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ریفرنسز منظوری کے لیے جلد ایگزیکٹو بورڈ کو بھیجے جائیں گے۔

یا د رہے گزشتہ دنوں بورڈ آف ریونیو سندھ نے  گیارہ ہزار ایکڑ پر مشتمل بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے حوالے کر دی تھیں جن میں آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے نام بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے 187 بے نامی جائیدادوں کا کھوج لگایا تو مبینہ طور پر آصف زرداری  اور فریال تالپور سمیت  کئی افراد کے نام سامنے آئے۔

اس ضمن میں بورڈ آف ریونیو سندھ کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر کے چار عزیزوں اور ساتھیوں کے نام بھی بے نامی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات میں شامل ہیں اور مبینہ طور پر فریال تالپور اور مظفر ٹپی کے نام پر بے نامی پراپرٹیز بنانے کا شبہ ہے۔


متعلقہ خبریں