بھارت کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ

بھارت کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ

فوٹو: مگ27


جودھپور: بھارت کا ایک جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مگ27 معمول کی پرواز کے دوران راجستھان کے علاقے جودھپور میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔

طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے قبل پائلٹ پیراشوٹ سے چھلانگ لگانے میں کامیاب رہا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تین ہفتے قبل بھی راجھستان میں بھارت کا ایک مگ21 گر کر تباہ ہوا تھا۔

فروری اور مارچ  کے دوران بھارتی فضائیہ کے مجموعی طور 10 جنگی طیارے تباہ ہوچکے ہیں جن میں سے دو کو پاکستانی فضائیہ نے مار گرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان میں بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

ایک ماہ میں بھارت کے آٹھ جنگی طیارے تباہ ہوئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق اربوں مالیت کے طیاروں میں سے چار فنی خرابیوں کے باعث، دو آپس میں ہی ٹکرانے سے تباہ ہوئے جبکہ دو پاکستانی فضائیہ نے مار گرائے تھے۔

یکم فروری 2019 کو بھارتی طیارہ میراج فنی خرابی کے باعث زمین بوس ہوگیا جب کے کچھ روز بعد 12 فروری کو بھارت کا مگ 27 تکنیکی خرابی سے گر کر تباہ ہوا۔ 19 فروری کو دو بے ہاک طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوئے۔

پاکستان نے سرحدی خلاف ورزی پر 27 فروری کو بھارت کے جنگی طیارے مگ 21 اور ایس کیو 30 کو مار گرایا تھا اور گزشتہ ماہ کے آخر میں ایک جنگی طیارہ بھی فنی خرابی کے باعث گر گیا تھا۔


متعلقہ خبریں