پاکستان نے بھارت کو انفارمیشن وار میں پچھاڑ دیا، سابق بھارتی جنرل


ہر جنگ میں منہ کی کھانے والے بھارت کو پاکستان نے انفارمیشن وار میں بھی پچھاڑ دیا ہے۔

برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب میں بھارت کے سابق جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ آئی ایس پی آر نے کشمیریوں کو بھارتی فوج اور بھارتی قوم سے دور کر دیا ہے۔

سابق کور کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ ہائبرڈ جنگ میں پاکستان جیت گیا، روایتی جنگ کا تصور ختم ہو چکا یہ ہائبرڈ وار کا دور ہے۔

سابق بھارتی جنرل کے مطابق روایتی جنگ سےفتح نہیں ملتی، یہ بات سیکھنے میں امریکا کو 18 سال لگ گئے۔

مزید پڑھیں: مودی سرکار نے پاکستان کا نعرہ بھی چوری کرلیا

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں سے کشمیری کھڑے ہوئے، بحیثیت فوجی مجھے پلوامہ جیسے حملےکی توقع تھی۔

سابق بھارتی جنرل کے مطابق دنیا میں دہشتگردی کی لہر ہے، لوگ ہائبرڈ وار سے واقف نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معلومات میں انتہائی پیشہ وارانہ مہارت دکھائی، ہائبرڈجنگ میں میڈیا بڑا ہتھیار ہوتا ہے، آئی ایس پی آر نے یہ ثابت کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انفارمیشن جنگ کیسے لڑنی ہے ہمیں آئی ایس پی آر سے سیکھنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں