پاکستان:سیاحوں پر این او سی کی شرط ختم

آزادجموں و کشمیر میں بین الاقوامی سیاحوں پر این او سی کی شرط ختم

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کے محکمہ داخلہ نے پاکستان آنے والے بین الاقوامی سیاحوں پر این او سی کی پابندی ختم کردی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیاح پورے ملک میں آزادانہ نقل و حرکت کرسکتے ہیں مگر ایسے علاقوں میں داخل نہیں ہوسکیں گے جہاں داخلہ ممنوع کا بورڈ آویزاں ہوگا۔

نوٹس میں سیاحوں کو آزاد کشمیر تک نقل و حرکت کی اجازت دی گئی ہے لیکن  ایل او سی سے پانچ میل دور رہنے کی پابندی ہوگی۔

غیرملکی سیاح آزاد جموں و کشمیراور گلگت بلتستان میں بھی آزادانہ نقل و حرکت کر سکیں گے۔

محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ سیاح پاک چین اور پاک افغان بارڈر سے 10 میل دو ر رہنے کے پابند ہوں گے، آزاد جموں و کشمییر اور مقبوضہ کشمیر بارڈر سے 5 میل جب کہ سیاچن بارڈر سے بھی 10 میل دور رہیں گے۔

قبل ازیں آزادکشمیر میں بین الاقوامی سیاحوں کو این او سی لے کر آنا پڑتا تھا۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک کو سیاحوں کیلئے جنت بنانا چاہتے ہیں اور این او سی کی شرط ختم کرنا وزیراعظم کے ویژن کی طرف ایک اور قدم ہے۔


متعلقہ خبریں