یوم پاکستان، واہگہ بارڈر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا احوال


لاہور: یوم پاکستان کے موقع پر واہگہ بارڈر پرچم  کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل ثاقب محمود ملک خصوصی طور پر تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر لوگوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا، واہگہ بارڈر پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا تحریک آزادی کے شہدا کو خراج عقدیت بھی پیش کیا گیا۔

پنجاب رینجرز کے جوانوں کی رعب دار پریڈ نے دشمنوں کے دلوں میں خوب خوف طاری کیا وہیں ان کے جوش سے وہاں بیٹھے پاکستانیوں کا خوب لہو بھی گرمایا،غیور پاکستانیوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہمیشہ دفاع وطن کے لئے افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کا انعقاد اسلام میں کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کےایف16طیاروں سمیت مسلح افواج کے شاہینوں  نے شاندارفلائی پاسٹ کامظاہرہ کیا ۔

ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نےایف16 فلائی پاسٹ کی قیادت کی۔ پاک فضائیہ کےسربراہ ایف 16طیارہ اڑاتےہوئےفضامیں بلند ہوئے ۔ پاک فضائیہ کےمیراج طیاروں  نے بھی شاندار فلائی پاسٹ کامظاہرہ کیا ۔ پاک بحریہ کےطیاروں نے اشاندارفلائی پاسٹ  میں اپنا حصہ ڈالا۔

سعودی عرب اورآذربائیجان کے دستےمارچ پاسٹ میں شریک ہوئے،  ترکی کےایف16ا ورچین کے جے10 طیاروں نے بھی عظیم الشان تقریب میں حصہ لیا۔ تقریب میں پاک افواج کے پیادہ اورمشینی دستے بھی شریک  ہوئے۔

جےایف 17،میراج اورایف 7پی طیاروں  نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ پاک آرمی ایوی ایشن کےکوبراہیلی کاپٹرزایم آئی 35گن شپ ہیلی کاپٹرز،پوماہیلی کاپٹرزکی فارمیشن نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور سلامی پیش کی۔


متعلقہ خبریں