نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے 27 شہدا کی نماز جنازہ اجتماعی طور پر ادا کی گئی۔
نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں واقع النورمسجد کے ساتھ ہی واقع ’ہیگلے پارک‘ میں جن شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئی ان میں سات پاکستانی شہدا بھی شامل ہیں۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق سات شہدا کی میتیں تدفین کے لیے ان کے آبائی ممالک کو روانہ کی جائیں گی جب کہ باقی شہدا کی تدفین نیوزی لینڈ ہی میں ہوگی۔ کرائسٹ چرچ سانحے میں چھبیس شہدا کی تدفین کر دی گئی ۔ جن میں پاکستانی جہاں داد سمیت آٹھ شہدا کو چرچ لین وڈ کے میموریل پارک قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔
کرائسٹ چرچ حملے میں پچاس مسلمان شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔ سانحہ میں شہید نو پاکستانیوں میں سے آٹھ پاکستانیوں کی تدفین کرائسٹ چرچ میں کر دی گئی۔
شہید نعیم رشید اور طحہ نعیم کی آخری رسومات میں ان کی والدہ اور بھائی بھی نیوزی لینڈ پہنچے۔ کراچی کے سید اریب کی میت پاکستان بھیجنے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سید اریب کی میت منگل یا بدھ تک پاکستان بھیجی جائے گی۔