فواد چوہدری کی نوازشریف کو پلی بارگین کی آفر


لاہور: وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے پلی بارگین کی آفر بھی دی ہے نواز شریف نیب کو درخواست کریں۔

وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف اور ان کا خاندان علاج کیلئے لندن جانا چاہتا ہے جہاں پہلے علاج ہواتھا۔

بورڈ کی سفارش کے مطابق سابق وزیراعظم کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ نواز شریف کی شگر زیادہ تھی اور گردے کا بھی مسئلہ تھا، ان کا مسئلہ شوگر اور ہائیپر ٹینشن تھا۔

انہوں نے کہا کہ 16 جنوری کو جیل اتھارٹیز نے پنجاب حکومت کو درخواست کی نواز شریف کی طبعیت ٹھیک نہیں ہم 17 جنوری سے سابق وزیراعظم کو انجیوگرافی کا کہہ رہے لیکن وہ پاکستان میں علاج نہیں کرانا چاہتے اور انجیوگرافی کرانے سے انکار کیا۔

22 جنوری کو نواز شریف کو پی آئی سی میں چیک کیا گیا اور ٹیسٹ کئے گئے، 25 جنوری کو محکمہ داخلہ کی سفارش پر چھ رکنی بورڈ بنایا گیا، 30 جنوری کو بورڈ نے نواز شریف سے جیل میں بات کی اور اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ میں پنجاب حکومت سے بھی نالاں ہوں کہ انہوں نے جیل قوانین سے ہٹ کر سہولیات دیں، نواز شریف اور شہباز شریف نے جتنے اسپتال بنائے انہیں وہ پسند نہیں ہیں۔

عمران خان کو جب الیکشن مہم میں چوٹ لگی تو وہ باہر علاج کے لئے جا سکتے تھے لیکن انہوں نے کہا کہ علاج ملک میں ہی کروانا ہے اور عمران خان نے اپنے والد کا علاج بھی شوکت خانم سے کرایا۔

جیل میں اسپیشل کارڈک یونٹ بنا دیا ہے لیکن نواز شریف نے ایک بار بھی ڈاکٹروں کو بات کرنے کی اجازت نہیں دی۔

نواز شریف اگر باہر جانا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ  صحت کے بہانے احتساب کا عمل روک جائے تو ایسا نہیں ہو گا پاکستان کے عوام کا پیسہ واپس لائیں گے، کوئی مقدمہ ہمارا بنایا نہیں اور نہ ججز ہم نے لگائے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ سیاست سیاست کھیلنی ہے تو وہ مسلم لیگ نواز کی اپنی مرضی ہے، ہم میڈیا کے ہاتھوں نواز شریف کے معاملے پر بلیک میل ہو رہے ہیں، میڈیا کہتا ہے نواز شریف کو علاج نہیں مل رہا۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ زندگی کا بھروسہ نہیں ہے، ہم نوازشریف کا بہت خیال رکھیں گے لیکن اگر خدانخواستہ کچھ ہوگیا تو کوئی کسی کی زندگی کی ذمہ داری نہیں لے سکتا۔

 فواد چوہدری  ذہنی مریض ہیں، مریم نواز کا درعمل 

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ہے کہ فواد چوہدری  ذہنی مریض ہیں اس لیے وہ دوسروں کی صحت پر سیاست کرتے ہیں۔

مریم نے نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ انہوں نے ساری عمر لوٹا کریسی کی ہے جس کی وجہ سے وہ سیاسی اقدار سے لاعلم ہیں۔ مشرف کا ترجمان صرف دوسروں کی صحت پر سیاست کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک بار پھر اخلاقی اور ذہنی پستی کا مظاہرہ کیا اور نواز شریف کی صحت پر سیاست کی ہے اور ان کی صحت پر سیاست کرتے ہوئے حکومتی ترجمان یہ بھول بیٹھے کہ وہ اصل میں نواز شریف اور شہباز شریف کی عوامی خدمت اور حکومتی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی مہینوں سے عمران نیازی اپنے ترجمانوں کے ذریعے سابق وزیراعظم  کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں۔ نواز شریف  سے مریم نواز کو گزشتہ روز نہ ملنے دینے کی ہدایت بھی عمران نیازی کی طرف سے آئی تھی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران نیازی کی چھ مہینے کی کل کارکردگی یہ ہے کہ نواز شریف کو کس اسپتال میں منتقل کیا جائے؟ کب منتقل کیا جائے؟ ترجمانوں کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کچھ نہیں۔


متعلقہ خبریں