موٹروے پر 600 سوسی سی موٹر بائیکس چلانے کی اجازت دیدی گئی

فائل فوٹو ہیوی بائیکس


اسلام آباد ہائی کورٹ نے موٹروے پر 600 سوسی سی موٹربائیکس چلانے کی اجازت دے دی ۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کا جاری کردہ نوٹیفیکیشن ہائیکورٹ میں جمع کرادیاگیاہے۔

پولیس کی طرف سے جمع کرائے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنےتک موٹروے پر ہیوی بائیکس چلانے کی اجازت برقرار رہے گی۔موٹروے پر ہیوی بائیک چلانے کے لیے بائیکرز کے لیے سخت شرائط کا پورا کرنا ضروری ہوگا۔موٹروے پولیس شرائط پر پورے اترنے والوں کوبائیکرز کارڈ جاری کریگی۔

موٹروے پر ہیوی بائیکس چلانے کا اجازت نامہ
موٹروے پر ہیوی بائیکس چلانے کا اجازت نامہ

نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ موٹروے پولیس بائیکرز کو قواعد و ضوابط کا پابند بنائے گی۔معلومات کے لیے موٹروے انٹری پوائنٹس اورمختلف جگہوں پرسائن بورڈ لگائے جائیں ۔

یہ بھی پڑھیے:اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں ہیوی بائیکس چلانے پر پابندی عائد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے موٹروے پر 600سو سی سی موٹربائیکس چلانے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے 19 اپریل 2018کو فیصلہ سنایا تھا۔ ڈویژن بنچ نے 12 دسمبر 2018کو سنگل بنچ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

واضح رہے کہ  دوسری جانب  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  کی ٹریفک پولیس نےنومبر 2018سے رات 9 سے صبح 6 بجے تک رہائشی علاقوں میں ہیوی بائیکس چلانے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

پابندی شہریوں کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد لگائی گئی۔ شہریوں کی شکایات  میں کہا گیا تھا کہ ہیوی بائیکس کے شور سے رات کی نیند میں خلل پیدا ہوتا ہے لہذا ان پر پابندی لگائی جائے۔

شہریوں کی جانب سےشکایات کی بھرمار کے بعد ٹریفک پولیس نے اشتہاری مہم کا آغازبھی  کیا تھا جس میں بائیک رائیڈرس سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں