وفاقی وزیر برائے ہوا بازی کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسلح افراد کی توڑ پھوڑ کا نوٹس

اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں ایک اور بےضابطگی کا انکشاف

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی محمد میاں سومرو نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر گزشتہ روز مسلح افراد کی توڑ پھوڑ کا نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کی کینٹن میں پیش آنے والے نا خوشگوار واقعے پر وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے  ڈائریکٹر جنرل ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (ڈی جی اے ایس ایف) سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر نے ڈی جی اے ایس ایف کو تحقیقات کرکے واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے این ایف نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کر لی

واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے تھے۔ مسلح افراد ایئرپورٹ نے حدود میں داخل سی اے اے کی ویلفیئر شاپ میں مسلح افراد نے توڑ پھوڑ کی۔

مسلح افراد نے دو شاپ کیپرز کو کئی گھنٹے یرغمال بنائے رکھا۔ تھانہ ایئرپورٹ چوکی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کیا۔ معاملے دو گرہوں کے درمیان ویلفیئر شاپ کے ٹھیکے کے تنازعہ پر پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن نے کمال عباسی کو رقم ادا کرنی تھی، کمال عباسی اور سول ایوی ایشن حکام کے درمیان بات چیت کے بعد ملزمان کو پولیس نے چھوڑ دیا۔


متعلقہ خبریں