اسلام آباد: پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی والدہ اسپتال میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ والدہ کے انتقال کی خبر محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں اور جاننے والوں کو دی۔
My AMI IS NO MORE???????
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) March 4, 2019
فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انتقال کی اطلاع دینے سے چھ گھنٹے قبل بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ میری والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ اسپتال کے آئی سی یو میں ہیں۔ انہوں نے جاننے والوں اور مداحوں سے دعا کی درخواست کی تھی۔
MY MOTHER IS NOT WELL SHE IS IN ICU PLZ NEED UR PRAYERS ?????
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) March 4, 2019
ہم نیوز نے لاہور سے بتایا ہے کہ محمد عامر کی والدہ عارضہ قلب میں مبتلا تھیں۔ وہ گزشتہ تین دن سے ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔
فاسٹ باؤلر اپنی والدہ کی بیماری کی اطلاع ملنے پر پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا میچ چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے۔
ہم نیوز کے مطابق محمد عامر کی والدہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے گوجر خان میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی دبئی میں عدم موجودگی کے باعث کراچی کنگز نے ملتان کے خلا ف میچ ان کے بغیر کھیلا تھا۔