لاہور: میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ اب ہر چیز سیاست کی نذر ہوچکی ہے۔
انہوں نے لاہور میں منعقد ادبی میلے میں اپنی کتاب کی رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ادب سے لگاؤ رہا یہی وجہ ہے کہ میں نے دس سال کی عمر میں بچوں کے لیے کہانیاں لکھنا شروع کیں۔
فاطمہ بھٹو کا کہنا تھا کہ میرے والد نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا، مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ سیاست یا بزنس میں آنا چاہتی ہیں میں نے انکار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے والد کو کہا کہ میں لکھنا چاہتی ہوں اور پھر لکھنے کا آغاز کردیا۔
موجودہ صوتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ دور کی بات کی جائے تو آج کل ہر چیز سیاست کی نظر ہو چکی ہے تاہم لاہور گواہ ہے کہ ادب ہمیشہ زندہ رہتا، میں نے اپنے خاندان کی بہادری اور قربانیوں کو لکھا ہے۔
فاطمہ نے کہا کہ اس ملک کو بچانے میں ہر فرد نے قربانی دی۔
I’m very happy to be launching my new book, The Runaways, at #LLF2019 tomorrow. Join Me and journalist Sanam Maher @SanamMKhi at 12.15 on Sunday Feb 24 Hall 1.
— fatima bhutto (@fbhutto) February 23, 2019
اپنی کتاب کی رونمائی سے قبل انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ وہ اس موقع پر بہت خوش ہیں اور تقریب رونمائی میں شرکت کی جائے۔