پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی


شارجہ: پاکستان سپر لیگ 4  کے دوسرے مرحلے میں آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے 146 رنز کا ہدف پشاور زلمی نے با آسانی 19 ویں اوور میں عبور کر لیا۔

کیرن پولارڈ نے چھکے اور چوکوں کی برسات کر دی

زلمی کی جانب سے امام الحق نے 52 اور ڈیویڈ مالان نے 38 رنز اسکور کئے جبکہ سلطانز کی جانب سے ڈین کریسچن نے دو جنید خان نے دو اور محمد عرفان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 145 رنز بنائے تھے۔

سلطانز کی جانب سے جونسن چارلز نے 53 اور شعیب ملک نے 22 رنز اسکور کئے، پشاور کی جانب سے حسن علی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ریورس سوئنگ، حماد اعظم بنے حسن علی کا شکار!

اس سے قبل پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی کو 12 رنز سے شکست

سرفراز کا چھکا، گلیڈی ایٹرز کی مسلسل چوتھی فتح

پاکستان سپر لیگ4 کے دوسرے مرحلے میں آج کا دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

گلیڈی ایٹرز نے اپنے گزشتہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دی تھی۔ کپتان سرفراز احمد نے حریف ٹیم کے خلاف میچ کی آخری گیند پر چھکا لگا کر میچ جیتا تھا۔

کراچی کنگز پی ایس ایل4 میں اب تک اچھی کارکردگی نہیں دکھا پائی ہے۔ کنگز نے چار میچ کھیل کر ایک میں فتح حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر کی ٹیم ہے۔


متعلقہ خبریں

تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2