شارجہ اسٹیدیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 4) کے آج پہلے میچ میں لاہور قلندرز کے 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف آخری گیند پر سرفراز احمد کے چھکے کی بدولت حاصل کر لیا۔
SARFRAZ AHMED HAS DONE A JAVED MIANDAD AT SHARJAH @SarfarazA_54 slogs @David_Wiese towards deep mid-wicket and Quetta Gladiators have won!
Scorecard and ball-by-ball details ? https://t.co/3vf612zyBu #QGvLQ #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/Adb6z6zs5b
— Cricingif (@_cricingif) February 23, 2019
کوئٹہ کو آخری اوور کی آخری گیند پر 2 رنز درکار تھے،لاہور قلندرز کو گزشتہ میچ سلطانز کے خلاف چھکے کے ساتھ جیت دلوانے والے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے باؤلنگ کروانے آئے تاہم سرفراز نے میاں داد کی یاد تازہ کرتے ہوئے آخری گیند پر چھکا لگا دیا۔
ڈوائن سمتھ رن آؤٹ، کوئٹہ مزید مشکلات میں
RUN OUT! @FakharZamanLive runs Dwayne Smith out and Lahore Qalandars have bounced back into this match in a matter of overs. Quetta 81/5 now
Scorecard and ball-by-ball details ? https://t.co/3vf612zyBu #QGvLQ #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/fbnyckYpaY
— Cricingif (@_cricingif) February 23, 2019
کوئٹہ کی جانب سے کپتان سرفراز احمد نے ناقابل شکست 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ احسن علی نے 40 رنز اسکور کئے،قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 2 اور راحت علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
احسن کا شاندار چھکا!
SIX! Down on one knee and the ball comes from the middle of his bat. @IamSandeep25 is on the receiving end of this one
Scorecard and ball-by-ball details ? https://t.co/3vf612zyBu #QGvLQ #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/413WgivA5h
— Cricingif (@_cricingif) February 23, 2019
پی ایس ایس چوتھے ایڈیشن کی دریافت قلندرز کے حارث رؤف!
Another day and another special celebration from @HarisRauf14!
Scorecard and ball-by-ball details ? https://t.co/3vf612zyBu #QGvLQ #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/19VKkYgMUa
— Cricingif (@_cricingif) February 23, 2019
اس سے قبل لاہور قلندرز نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز اسکور کئے تھے،کل کھیلے جانے والے میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے فخر زمان آج محض 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ اے بی ڈیولیئرز نے 45 اور سہیل اختر 29 رنز اسکور کئے۔
کوئٹہ کی جانب سے غلام مدثر نے تین اور سہیل تنویر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
دونوں ٹیمیں ان کھلاڑی پر مشتمل ہیں
In the first match of Super Saturday, we have the unbeaten @TeamQuetta facing the electrifying @lahoreqalandars. Can Qalandars end the winning streak of Gladiators?
LIVE: https://t.co/AvvNVO1kH6#HBLPSL #KhelDeewanoKa #QGvPZ pic.twitter.com/U9AbxNtJ24— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 23, 2019
آج کے دوسرے مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک تین میچ کھیل کر 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ لاہور قلندرز اس ٹورنامنٹ میں اب تک چوتھے نمبر پر ہے ۔لاہوقلندرزنے چار میچ کھیل کر4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قلندرز نے سلطانز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
لاہور قلندر نے اپنے گزشتہ میچ میں ملتان سلطانز کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ملتان سلطانز کے خلاف لاہور قلندرز نےاس ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ہدف 201 رنز میچ کی آخری گیند پر عبور کیا تھا۔
پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجےاسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک چار میچ کھیل کر 4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل اس کا تیسرا نمبر ہے۔ کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری نمبر پر ہے۔ کنگز نے اب تک تین میچ کھیل کر دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سمیع کی ہیٹ ٹرک، یونائیٹڈ کی فتح
اسلام آباد یونائیٹڈ نے گزشتہ میچ میں پشاور زلمی کو 12 رنز سے شکست دی تھی۔ اسلام آباد کی جانب سے دیئے گئے 159 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 146 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ یونائٹیڈ کے کپتان محمد سمیع نے آخری اوور میں تین وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔