آئی او سی کا بھارت کو مستقبل میں اولمپک کی میزبانی نہ دینے کا عندیہ


عالمی اولمپک کمیٹی نے پاکستان کے شوٹرز کو ویزہ نہ دینے پر بھارت کو مستقبل میں اولمپک کے کسی بھی مقابلے کی میزبانی نہ دینے کا عندیہ دے دیا۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں جب تک بھارتی حکومت کی طرف سے تحریری طور پر کسی بھی بدمزگی کے نہ ہونے کا یقین نہیں کروایا جائے گا تب تک اولمپک کا کوئی مقابلہ بھارت میں منقعد نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج پر خود کش حملہ ہوا جس میں 46 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ۔بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے اور اسی الزام کو بنیاد بنا کر بھارت نے پاکسانی شوٹرز کو بھارت میں ہونے والے شوٹرز ورلڈ کپ میں شرکت کرنے سے روکنے کے لیے ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

61 ممالک کے 500 شوٹرز میں دو پاکستانی شوٹرز نے بھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینا تھا لیکن اب پلوامہ حملے کے بعد پاکستانی شوٹرز کا ٹورنامنٹ میں شرکت کا معاملہ کھٹائی میں پڑتا نظر آ رہا ہے ۔

اس پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے سخت ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ مستقبل مہیں اولمپک کا کوئی مقابلہ بھارت میں منقعد نہیں ہونے دیں گے۔

آئی او سی نے جمعہ کو سوئٹزرلینڈ، لوزین میں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا کہ آئی او سی نے آخری منٹ تک پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹورنامنٹ میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے بھارتی نیشنل اولمپک کمیٹی سے بات چیت کی لیکن اس مسلئے کا کوئی حل نہیں نکل سکا جس پر شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔

عالمی اولمپک کمیٹی نے اولمپک چارٹر کے خلاف جانے پربھارت پر بہت دباؤ ڈالا اور شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے غیر امتیازی سلوک سے آئی او سی کی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس سے بچنے کے لیے آئی او سی تمام کھیلوں کے کھلاڑیوں کو کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک رکھنے کو یقینی بنائے گی۔


متعلقہ خبریں