پلوامہ میں جھڑپ: چار بھارتی فوجی ہلاک، کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، 5 کشمیری شہید

فوٹو: فائل


مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں بھارتی فوج اور کشمیروں کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں ایک کشمیری شہید جبکہ چار بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق قابض بھارتی فوج نے آج صبح ضلع پلواما کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

دوسری جانب بھارتی پولیس عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ فائرنگ میں بھارتی فوجی کے میجر سمیت4 اہلکار بھی ہلاک ہوئے ۔

اس سے قبل 14 فروری کو پلوامہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کو لے جانے والی دوبسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نیتجے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

خود کش حملے کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے 80 گاڑیاں تباہ کردیں اور آٹھ گاڑیوں کو نذرآتش کردیا ہے۔

مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ ہونے کے باوجود بھارتی انتہاپسندوں نے علاقے میں تخریبی علاقوں کاسلسلہ شروع کررکھا ہے۔ انتہاپسندوں کے جلاو گھیراو کے باعث 12 سے افرادزخمی ہوگئے۔

نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کےباہرصورتحال کشیدہ ہوگئی ہے، ہندوانتہاء پسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن آفس کا گھیراؤ کرلیا۔

انتہاپسندوں کی جانب سے تخزیبی کارروائیوں اور کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنرکوواپس بلالیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں