‘سعودی ولی عہد کو سب سے بڑا سول اعزاز دیا جائیگا’

کرتار پور راہدری، معاہدے کے لئے پاکستانی وفد 14مارچ کو بھارت روانہ ہو گا

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کو سب سے بڑا سول اعزاز نشان پاکستان عطا کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے اپنے  ٹویٹ میں کہا کہ نشان پاکستان عطا کرنے کی تقریب کل ایوان صدرمیں ہوگی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے کا پروگرام تبدیل نہیں ہوگا، ان کے دورے کے تمام طے شدہ پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں۔

واضح رہے سعودی شہزادے کو 16 فروری کو پاکستان پہنچنا تھا تاہم اب وہ 17 فروری کو پاکستان آئیں گے۔ وزیراعظم عمران خان خود سعودی شہزادے کا استقبال کریں گے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا تھا کہ محمد بن سلمان کو 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی اور پرجوش انداز میں ان کا استقبال کیا جائے گا۔

دورے کے دوران سعودی ولی عہد صدر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے بھی ملیں گے جبکہ ان کے اعزاز میں  وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ اور ایوان صدر میں ظہرانہ دیا جائے گا

محمد بن سلمان کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔