بہاولپور: چولستان انٹرنیشنل جیپ ریلی کے تیسرے روز آج اسٹاک کیٹیگری میں 69 گاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
ماہرڈرائیورز آج 246 کلومیٹرصحرائے چولستان کے ٹریک پر گاڑیاں دوڑائیں گے۔ اسٹاک کیٹیگری میں 64 مرد اور 5 خواتین ڈرائیورز حصہ لے رہی ہیں۔
خواتین کیٹیگری کا مقابلہ دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جس میں بھی پانچ گاڑیاں مد مقابل آئیں گی۔
کوالیفائینگ راؤنڈ میں ٹاپ کرنےوالی اسلام آباد کی خاتون ڈرائیورسلمہ کا مقابلہ دفاعی چیمپئن تشناپاٹیل سے ہوگا۔ خواتین کے مقابلوں میں لاہور سے حرا ظفر اور عاصمہ صدیقی، کراچی سے تشنا پٹیل اور اسلام آباد سے سلمیٰ خان آج ٹریک پر گاڑیاں دوڑائیں گی۔
چولستان انٹرنیشنل جیپ ریلی کے تیسرے روز شام کوتاریخی قلہ دراوڑ پرمیوزیکل کنسرٹ، آتش بازی اور کلچرل نائیٹ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
چار روزہ 14 ویں انٹرنیشنل جیپ ریلی کا اختتام کل ہوگا۔
یہ بھی پرھیں
پریپیڈ کیٹگری کی پہلی دوڑ میں پچاس سےزائد گاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔
کوالیفائنگ راونڈ میں میر نادرخان مگسی پہلےنمبرپررہے۔ میر نادر مگسی نے تین کلو میٹر کا ٹریک 1 منٹ 34 سیکنڈز میں طے کیا۔ اسٹاک کیٹیگری میں 2:3.60 سیکنڈز کے ساتھ منصور حلیم فاتح رہے۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دفاعی چیمپئن میر نادر مگسی کا مقابلہ جھنگ سے تعلق رکھنے والے صاحب زادہ سلطان سے ہوگا دونوں ہی اپنی جیت کیلئے پر امید ہیں۔
پہلےمرحلےمیں پچاس سے زائد گاڑیوں میں جیت کیلیے سخت مقابلہ ہوا تھا۔ خواتین کے درمیان ہوئے مقابلے میں اسلام اباد کی سلمی خان فاتح قرار پائیں۔
چودھویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کی پریپیڈ کیٹیگری کا افتتاح کمشنر بہاول پور ڈویژن نے نادر مگسی کی گاڑی کے فلیگ آف سے کیا تھا۔
گزشتہ روز ہوئے کولیفائنگ راؤنڈ میں ریکارڈ ایک سو اٹھارہ گاڑیاں شامل ہوئیں۔ پریپیڈ کیٹیگری میں 51 جبکہ اسٹاک کیٹیگری میں 67 گاڑیاں شامل تھیں۔
پری پیڈ کیٹیگری کے پہلےمرحلےمیں 57 ڈرائیورز نے حصہ لیا تھا۔ پری پیڈ کیٹیگری کا آخری اورفیصلہ کن راؤنڈ اتوارکوہوگا۔