وفاقی کابینہ کا اجلاس، سعودی ولی عہد کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سعودی ولی عہد کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے کابینہ کو سعودی شہزادے کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

وزارت خارجہ نے دورہ کے شیڈول کی تفصیلات سےکابینہ کو  آگاہ کیا، کابینہ کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

کابینہ نے گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کی پیش رفت کاجائزہ لیا جبکہ وزارتوں نے اس سلسلے میں بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور اپنی توانائی کمیٹی میں ہونیوالےفیصلوں کی توثیق کردی۔

کابینہ نے ای او بی آئی کے چیئرمین کی تعیناتی، پمز آرڈیننس 2019 کے مسودے اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2010 میں ترمیم کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر کو پانی کے چارجز ادا کرنے کے لیے قائم کمیٹی کی سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔


متعلقہ خبریں